علی گڑھ۔ مذکورہ ہندوستانی مسلمان برائے پروگریس اور ریفرمس (ائی ایم پی اے آر)نے عالمی سطح پر شدت پسندی کے حوالے سے سوشیل میڈیا کے جغرافیائی‘ سیاستی مفادات حاصلہ کے لئے سیاست کے خلاف دستخطی مہم کی شروعات کی ہے۔
مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اہم مسلم شخصیات پر مشتمل نئی تشکیل شدہ تنظیم ائی ایم پی اے آر ہے جس نے بڑھتی دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کے خطرات کی طر ف اشارہ کیاہے۔
ائی ایم پی آر صدر ایم جے خان جو کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں نے کہاکہ تنظیم کی منشاء دنیا بھر سے لاکھوں دستخطیں جمع کرانا اور اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کرنا ہے۔ چہارشنبہ کے روزپانچ زبانوں میں ان لائن مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
ایک بیان میں ائی ایم پی اے آر نے کہاکہ کافی اہم بات ہے کہ عالمی امن اور گلوبال سمجھ کے لئے تحریک کی شروعات ہندوستان سے ہورہی ہے جو مختلف مذاہب اور طبقات کے لئے دنیا میں گھر مانا جاتا ہے۔
اس بیان میں کہاگیاہے کہ دنیا میں چار عظیم مذاہب کا مادر وطن ہندوستان ہے اوردنیا میں دوسری بڑی مسلم آبادی ہندوستان میں ہے۔
مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ عالمی سطح پر امن کے لئے تصوف کی تعلیمات پر پڑے سوالات کے جواب کی مضبوط جڑیں ہندوستان میں پیوست ہیں