مذہب کو نظر انداز کرنا کانگریس کو مہنگا پڑا

   

میں نے زندگی کے 3 سال خراب کرلئے ، ہاردک کا ریمارک
احمد آباد : کانگریس سے حال ہی میں استعفیٰ دینے والے پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج ایک بار پھر اہم اپوزیشن پارٹی اور اس کے لیڈروں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال انہوں نے بی جے پی یا عام آدمی میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اوراس حوالے سے وہ جب بھی فیصلہ کریں گے ایمانداری اور فخرکے ساتھ کریں گے ۔ پٹیل نے پنجاب کے چنڈی گڑھ سے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں کانگریس پراس لئے غصہ آتا ہے کیونکہ پارٹی بار بار مذہب (ہندو) سے متعلق مسائل کو نظر انداز کرتی ہے ۔انہوں نے رام مندر کے لیے اینٹ بھیجنے ، مندروں کو توڑ کر ان پر مسجدیں بنانے (گیانواپی واقعہ کے تناظر میں) اور شہریت ترمیمی قانون جیسے حکمراں پارٹی کے اہم مدوں کی حمایت بھی کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس کے زیادہ تر بڑے لیڈر ذاتی فائدے کے لیے پارٹی کا استعمال کر رہے ہیں۔