مراقشی عہدیدار کا دوہ اسرائیل کا اعلان فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف :حماس

   

استنبول: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ مراقش میں مشاورتی کونسل کے سپیکر کا دورہ اسرائیل کا اعلان فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔حماس کی بیرون ملک قیادت کے رکن ابو زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مراقش عہدیدار کے دورہ اسرائیل کومسترد کرتے ہیں، ان کا یہ دورہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قو کے لئے ایک چیلنج اور 3 اشتعال انگیزی، قابض ریاست کی حمایت اور اس کے جرائم کو قانونی حیثیت دینے، یروشلم کے مسئلے پر ایک وار اور صیہونی دشمن کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔