مراقشی نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی

   

رباط : مراقش میں ایک نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی خبر سوشل میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مراقش میں ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی کی اور دونوں کو پروپوز کیا۔ نوجوان کی دونوں کے ساتھ دوستی تھی، اتفاق سے دونوں نے ہاں کردی ہے جس کے بعد موصوف اب شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ویڈیو میں نصیر نامی نوجوان اپنی دو منگیتروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ استحکام چاہتی ہیں۔ انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔