مراقش کی دو اہم وزراء کی شادیاں

   

رباط: مراقشی میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حال ہی میں مراقش کی دو اہم وزراء کے رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی خبریں کافی نمایاں ہیں۔ذرائع کے مطابق، تعمیرات اور ہاؤسنگ کی وزیر فاطمہ زہرا المنصوری، اور خصوصی وزیر برائے ڈیجیٹل ٹرانزیشن و اصلاحات غیثہ مزور جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں کی متوقع شادی کی خبریں کافی عرصہ سے ذرائع ابلاغ کا موضوع رہی ہیں۔غیثہ مزور، ایک انٹرپرینیور اور یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے مراقش کے شہریوں کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل حل استعمال کرنے کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ان کی شادی ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد الشہبی کے ساتھ انجام پائی ہے۔ ان کی شادی کیلئے ایک خانگی تقریب ہوئی اور دونوں وزراء نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔