مراقش کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز

   

رباط : مراقش کے شمال میں واقع وسیع جنگل میں لگی آگ تیز ہواؤں کیباعث ملک کے شمال میں پھیل رہی ہے، آگ پر قابو پانے کے لییفائر فائٹرز نے اپنی کوششیں تیز ترکر دی ہیں۔مقامی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مراکش کی ساحلی پٹی کی طنجہ ریجن کے جنوب میں سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والا علاقے العرایش میں آگ بجھانے والی ٹیمیں فوج کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں