مراٹھواڑہ میں سرد لہر کا سلسلہ جاری

   

اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ خطہ کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے سردی کی شدید لہر سے دوچار ہیں اس علاقے کے اورنگ آباد اور پربھنی اضلاع میں درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیس سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی علاقہ میں برفباری کے باعث ریاست میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران خطے میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے ۔