اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 587 نئے کیسز اور اسی عرصہ میں 27 مریضوں کی موت ہوگئی۔جمعہ کے روزخطہ کے ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔ تمام ضلع دفاتر سے اکٹھا کی گئی تفصیلات کے مطابق علاقے کے آٹھ اضلاع میں ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں وائرس کے 224 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 126 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع لاتور میں 35 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع جالنا میں 42 نئے کیسز اور چار اموات ، ضلع پربھنی میں 28 نئے کیسز اور دو اموات ، ضلع عثمان آباد میں 93 نئے کیسز اور ایک موت جبکہ ناندیڑ میں 38 اور ضلع ہنگولی میں صرف ایک ہی کیس سامنے آئے ہیں۔