بہت ساری انٹرنٹ صارفین نے ان کی ذہنیت کے خلاف اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں
سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ایک ویڈیوکچھ مرد برقعہ پہن کر خود کو مسلم عورتیں ظاہر کرتے ہوئے گربھا میں رقص کررہے ہیں۔ انسٹاگرام کے ’ڈرنگ جرنلسٹ‘ ہینڈل پراس ویڈیوکو شیئر کئے جانے کے بعد‘بہت ساری انٹرنٹ صارفین نے ان کی ذہنیت کے خلاف اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں۔
ویڈیو کس مقام کا ہے اس بات کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے‘ مذکورہ انسٹاگرام ہینڈ ل کا کیپشن ہے کہ”مسلم خواتین کے تئیں یہ پراگندہ ذہنیت کانتیجہ ہے۔جس میں مسلم خواتین کے لبا س برقعہ میں ہندو مردوں کے ساتھ گربھا کے دوران رقص کرانا ایسی ہی سونچ کا حصہ ہے۔
مذکورہ نفرت اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ مذہبی تہواربھی ایسی تذلیل کی وجہہ بن رہے ہیں جس میں مسلمانوں کی توہین کی جارہی ہے“۔
اس واقعہ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے صارفین میں سے ایک نے لکھا کہ ”ارے کس وجہہ سے یہ لوگ ملک کی ترقی کی طرف اپنی توجہہ نہیں دے رہے ہیں۔ اس بدتمیزی کے 7سال جس میں ہندو مسلم کیاجارہا ہے اس سے تھک گئے ہیں۔
وہ اسٹارٹ اپ کے کام کے کلچرکے بار ے میں کیوں نہیں سونچتے جو ملک اور اپنے لئے کچھ تخلیقی کام ہے۔ہمیشہ افراتفری میں مصروف ہیں“۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ”ان کی خود احتسابی اس قدر گری ہوئی ہے کہ یہ دوسروں کونیچا دیکھاکے ہی خود اچھا محسوس کرسکتے ہیں۔
اس قدر قابل رحم زندگی ہے ان کی“۔ کچھ صارفین نے اس واقعہ پر طنز کرنا اور اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔ ان میں سے ایک صارف نے لکھا کہ ”برقعہ کی فروخت بڑھ گئی ہے“۔ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ”اس بہانے برقعہ تو پہن لیا“۔