مردوں کیلئے مفت بس کی خدمات کیوں نہیں ؟ویڈیو وائرل

   

بنگلورو۔ ایک ویڈیو نے خواتین کے لیے مفت بس سفرکی اسکیم پر سوال اٹھا کر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور ویڈیو وائرل ہوا ہے۔کرن کے ایس نامی صارف نے اپنی بنگلورو سے میسورو تک کی بس سفرکی ویڈیو جاری کرتے ہوئیاسکیم کی پائیداری اورانصاف پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے ویڈیومیںکہا کہ مرد مسافروں سے 210 روپے کرایہ لیاگیا جبکہ بس میں50 مسافروں میں سے30 خواتین مفت سفرکررہی ہیںانہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ انصاف ہے؟ کیا تمام مردوں کے لیے بھی بس کا سفر مفت نہیں ہونا چاہیے؟ مزید انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں سبسڈی مستحق افرادکو دی جاتی ہے، لیکن بنگلورو اور میسورو جیسی خوشحال شہری خواتین کو مالی حیثیت دیکھے بغیر سہولت دی جا رہی ہے۔ کانگریس حکومت کے اس فیصلے کو بی جے پی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ 15 فیصد کرایہ اضافہ نے اس تنازعہ کو مزید ہوا دی ہے۔ اپنی ویڈیوپوسٹ میں، انہوں نے کئی سوالات اٹھائے:1) 50 مسافروں میں سے تقریباً 30 خواتین ہیں، صرف آدھارکارڈ دکھا کر مفت سفرکر رہی ہیں۔ کیا یہ منصفانہ ہے؟ کیا یہ برابری ہے؟ 2) 20 مرد پورے بس کے کرایے ادا کررہے ہیں۔ کیا یہ انصاف ہے؟3) ایک بزرگ شخص کوکرایہ دینے کے لیے نوٹ تلاش کرتے دیکھا، جبکہ اس کے ساتھ ایک امیر نوجوان خاتون ویڈیوکال پر مفت سفر کا لطف اٹھارہی کر رہی ہے۔4) اگر ریاست کے پاس اتنی اضافی آمدنی ہے تو ان20 مردوں کے لیے بھی سفر مفت کیوں نہیں کردیا جاتا؟