مردہ خانوں میں لاوارث تارکین وطن کی لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

   

تونیس سٹی :تیونس کے مختلف دواخانوںکے مردہ خانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی لاشوں کے انبار لگ گئے اور گلی سڑی ان لاشوں سے تعفن پھیل رہا ہے۔ ملک میں واقع شہر قابس کے ہسپتال میں تعفن زدہ لاشوں کی بدبو کی وجہ سے طبی عملے کے بے ہوش ہونے کے واقعات دیکھنے میں آئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو قابس میں علاقائی کونسل کی ہیلتھ کمیٹی کے سربراہ عصام الجابری نے تصدیق کی کہ صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تقریبا 55لاشیں ہسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی ہیں۔