مرزاپور: اڈانی گروپ اڈانی پاور لمیٹیڈ(اے پی ایل)اترپردیش میں اپناپہلا تھرمل پاور پلانٹ مرزاپور ضلع کے دادری گاؤں میں لگانے جارہی ہے ۔ اس پلانٹ میں 800۔800میگاواٹ میں کل 1600 میگاواٹ بجلیپیدا کی جائے گی۔گجرات، مہاراشٹرا، راجستھان، کرناٹک، تمل ناڈو، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کل 17510 میگاواٹ بجلی جنریشن کرنے والی اے پی ایل نے اب اترپردیش کے مرزاپور کے ضلع صدر تحسیل کے نارچراغی گاؤں دادری کھرد گاؤں میں 1600 میگاواٹ بجلی جنریشن کے لئے پروجکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔مرزاپور تھرمل انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام سے کوئلہ پر مبنی یہ پروجکٹ الٹرا سپر کریٹیکل تکنیک پر مبنی ہوگا۔ اس کے لئے سنٹرل اور ریاستی حکومت سے اجازت مل گئی ہے ۔ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کی ساری رسمیات پوری کر لی گئی ہیں۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ دو دن پہلے جن شنوائی کر مجوزہ پروجکٹ یا سرگرمی کے ماحولیاتی اثر سے متعلقہ تدبیر/اعتراض/ کومقامی لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال اور اس کے حل پر پورا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ جس میں ضلع کے ایس ڈی ایم شیو پرتاپ شکلا موجود تھے ۔پروجکٹ کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پروجکٹ1(ڈی)تھرمل پاور پلانٹ اور زمرہ اے کا ہے اور 365،16 ہیکٹر میں قائم ہوگا۔ جس پر 18300کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس پروجکٹ میں گرین بیلٹ 120،51 ہیکٹر رکھا جائے گا جو پورے رقبے کا 33فیصدی ہے ۔ یہاں کوئیلہ لانے کے لئے ضلع کے لوسا ریلوے اسٹیشن سے پروجکٹ تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ کوئلہ این صی ای ۔ ایس آئی سی ای۔ اور سی سی ایل کانوں سے آئے گا۔