ظہیرآباد 24 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق نمائندہ سرپنچ ماڈگی کانگریس پارٹی قائد جناب محمد ارشد زماں پٹیل کی قلب کے عصری آپریشن کے بعد مکمل صحت یابی کے بعد کانگریس پارٹی قائدین سابق ایم پی ٹی سی ہوگیلی راملو محمد مسعود صدر کانگریس پارٹی مگڑم پلی محمد زبیر آحمد کانگریس پارٹی قائد اکبر نے ان کی قیام گاہ پہنچ کر محمد ارشد زماں پٹیل کی عیادت کی صحت متعلق تفصیلات دریافت کی ان کی عمر درازی عوامی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی کانگریس پارٹی اور عوامی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے ان کی مزید صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔