مرض ڈینگو کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

   

کریم نگر میں وائی ایس آر سی پی ضلع صدر ڈاکٹر نگیش کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے روبہ عمل پروگرام آروگیہ شری اسکیم میں مرض ڈینگو کو بھی شامل کریں۔ وائی ایس آر کانگریس صدر ڈاکٹر نگیش نے مطالبہ کیا ۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھی خاصی تعداد ڈینگو میں مبتلا ہوکر دواخانوں میں شریک ہوکر خانگی ڈاکٹروں کی لوٹ کھسوٹ کا شکار ہورہے ہیں۔ اس مرض ڈینگو کو آروگیہ شری کے تحت لیا جائے تو غریب طبقہ جن کے پاس سطح غربت سے نچلی سطح سرٹیفکٹ جن میں آروگیہ شری کارڈ مل چکا ہے ، انہیں راحت ملے گی ۔ کریم نگر سرکاری دواخانہ ڈینگو وائرل بخار کے مریضوں سے بھرچکا ہے ۔ بستروں کی قلت کی وجہ سے ایک بستر پردو دو مریضوں کو رکھا جارہا ہے ۔ سرکاری دواخانوں میں سہولتیں برابر نہیں ہیں۔ سرکاری دواخانوں میں کوئی انتظامات نہیں ہیں ۔ دواخانوں میں روزانہ تقریباً 600 مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے جس میں سے تقریباً ایک سو مریضوںکو شریک کرلیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹرس پیرا میڈیکل عملہ ادویات کی کمی کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے ۔ دواخانوں میں ڈپیوٹیشن پر ضروری عملہ کو متعین کیا جائے ۔ بلڈ بینک بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے پلیٹ لیٹ گرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے جان جانے کا خطرہ پیدا ہورہا ہے ۔ دیہی مقامات سے مریض آرہے ہیں، حون کی ضرورت ہونے پر وہ کہاں جائیں گے ، سوال کیا ؟ دواخانے میں متبادل انتظام کیا جانا ضروری ہے ۔ ریاستی وزیر صحت کا ضلع سے تعلق ہے اس کے باوجود سرکاری دواخانے میں مناسب سہولتوں کا فقدان ہے تو دیگر اضلاع کے دواخانوں کا کیا حال ہوگا ۔ ایٹالہ راجندر وزیر صحت کو چاہئے کہ سرکاری دواخانوں میں تمام سہولتوں کو مہیا کرتے ہوئے مریضوں کا عصری طریقے سے علاج کرنے کی طرف کوشش کرتے ، ڈینگو سے فوت ہورہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تاحال ایک بھی فوت نہیں ہوا ہے ۔ ڈینگو سے فوت ہونے والے مریض کے خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کیا ۔ اس پریس کانفرنس میں وائی ایس آر سی پی ضلع سکریٹری کے سدھاکر ریڈی ، سشیل کمار رویندر ریڈی ستیش وغیرہ شریک تھے ۔