نئی دہلی۔ صدر دروپدی مرمو نے پیرکو باکسر ساگر بیڈمنٹن کھلاڑی ٹریسا جولی، گایتری گوپی چند اور کدمبی سری کانت، ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اور سریجا اکولا اور ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ، نکہت زرین اور پی وی سندھو کو برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا نوجوان باکسر ساگرکو کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کے صبر، عزم اور جذبے کی بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے۔ آپ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ کا روشن مستقبل ہے۔ ساگر نے مردوں کے 92 کلوگرام سے اوپر کے زمرے میں سلور میڈل جیتا۔ ایک اور ٹویٹ میں مرمو نے کہا ہماری نوجوان کھلاڑیوں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کو کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ڈبلز بیڈمنٹن میں برونز میڈل جیتنے پر مبارکباد۔