مرکزی اسکالرشپس کے لئے درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

پری میٹرک کیلئے 15 نومبر اور پوسٹ میٹرک کیلئے 30 نومبر آخری تاریخ، سنگاریڈی اقلیتی بہبودآفیسر این رادھیکا کا بیان

سنگاریڈی: انچارج ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سنگاریڈی این۔ رادھیکا رمنی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیجانے والی پری میٹرک ‘ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپس سال برائے 2021-22 کیلئے اہل اقلیتی طلباء و طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے اول تا دہم جماعت ‘ مسلمہ سرکاری ‘ خانگی کالجس بشمول آئی ٹی آئی اور آئی ٹی سی کے ٹکنیکل کورسس سے وابستہ کالجس پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے انٹر میڈیٹ تا پی ایچ ڈی اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کے طلباء وطالبات اپنی درخواستیں مرکزی حکومت کے نیشنل اسکالر شپ پورٹل
www.scholarships.gov.in
پر داخل کر سکتے ہیں۔پری میٹرک اسکالر شپ کیلئے جدید و تجدیدی آن لائن درخواستیں داخل کر نے کی آخری تاریخ 15 ؍نومبر مقر ر کی گئی ہے ۔جبکہ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس جدید اور تجدیدی اسکالر شپ کے لئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ؍نومبر مقر ر کی گئی ہے۔ تعلیمی سال 2021-22 کی پری میٹرک ‘ پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے کسی بھی مجاز عہدیدار کا جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ داخل کر سکتے ہیں۔درخواستیں آن لائن قبول کی جائینگی آف لائن درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائیگا۔انسٹی ٹیوٹ کی سطح پر درخواستوں کی جانچ کی آخری تاریخ 15 ؍ڈسمبر رہے گی۔ضلعی اور ریاستی سطح پر دوسری درخواستوں کی جانچ 31 ؍ڈسمبر تک کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستوں کی جانچ کیلئے تکمیل شدہ درخواستیں درکار اسنادات کے ساتھ متعلقہ اسکولس ؍ کالجس میں داخل کریں جہاں وہ زیر تعلیم ہیں ۔درخواست کی ہا رٹ کا پی ضلعی یا ریاستی سطح کے دفاتر میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ طلباء تمام درکار اسنادات اسکیان کر تے ہوئے آن لائن اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔واضح رہیکہ درخواست کی آن لائن داخلی کے بعد دوبارہ تصحیح نہیں کی جاسکتی اس لئے احتیاط کے ساتھ آن لائن درخواست کی تفصیلات پرُ کی جائے۔اسکولس ؍ کالجوں کے ذمہ داران کو چا ہیے کہ لاگ ان آئی ڈی میں آئے اسکالر شپس کی درخواستوں کی تصدیق کر تے ہوئے انسٹی ٹیوٹ لاگ ان کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ رجسٹر یشن فارم کو آن لائن اَپ لوڈ کرنے کے بعد اسنادات کی نقل کا پی صدر مدرس کے دستخط کے ساتھ دفتر ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود سنگاریڈی میں داخل کریں۔نیشنل اسکالر شپ پورٹل میں رجسٹر یشن کے بعد یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ نا رکھنے والے اسکولس ؍ کالجس دفتر ضلع محکمہ اقلیتی بہبود سنگاریڈی سے ربط پید ا کر تے ہوئے یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ حاصل کر سکتے ہیں۔