مرکزی اسکیم جل شکتی ابھیان آبی تحفظ پروگرام کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

جگتیال میں ضلع پریشد چیرمین اور جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم کا خطاب

جگتیال /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں اولڈ ہائی اسکول سے ضلع پریشد چیرمین داوا و سنتا اور جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم نے مرکزی پروگرام جل شکتی ابھیان آبی تحفظ کاآج ہر جھنڈی دیکھا کر افتتاح کیا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آبی تحفظ کے سلسلہ میں پانی کو غیرضروری ضائع نہ کرنے اور استعمال شدہ پانی اور برسات کے پانی کو بھی ضائع کئے بغیر چیک ڈیام او رانجذابی گڈھوں میں ذخیرہ کرنے کیلئے شروع کردہ پروگرام کا آغاز کیاگیا ۔ زیر زمین پانی کے سطح آب میں اضافہ ہو سکے اس موقع پر داوا وسنتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے پانی سے شجرکاری اور انکا تحفظ کیاجائے ۔اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بارش کی کمی کی وجہ سے شجر کاری میں تاخیر اور بارش نہ ہونے سے بڑے بڑے جنگلات کاصفایا ہو رہا ہے، ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پانی کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں اور پانی کو غیر ضروری ضائع نہ کریں اور شجر کاری کریں ۔اس موقع پر انہوں نے ریالی میں موجود طلباء سے گذارش کی کے ہر طالب علم اپنے مکان میں ہر قسم کے پھل اور پھول کے چھ پودے لگائیں، جس طرح گھروں میں بچوںکی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ اسی طرح ان پودوں کی بھی نگہداشت کی جائے، تاکہ مستقبل میں ہمیں اس کا فائدہ پہنچے اگر پودوںکی افزائش کی جائے گی تو ماحولیات میں توازن بر قرار رہیگا اور بارش بھی اچھی ہوگی، ہرفرد کو کم از کم چھ پودے لگانے اور اس کا تحفظ اور افزائش کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پانی ایک انمول تحفہ ہے ۔ ہر فردکو اس کا تحفظ کرنا لازمی ہے، استعمال کئے گئے پانی کو بجائے سڑکوں یا نالیوں میں بہانے کے گھروں میں انجذابی گڈہوں کے ذریعہ پانی کو محفوظ کریں ۔ اس موقع پر پی ڈی ڈی آر ڈی اے بھکشاپتی ضلع پریشد سی ای او اے سرنیواس اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔