حیدرآباد۔/5 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے انچارج مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ کل 6 فروری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے تحت ریونت ریڈی کی پدیاترا میں پارٹی کے اہم قائدین حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے 8 سالہ دور حکومت میں عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے عوام کو باشعور کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کی بدعنوانیوں اور عوام مخالف اقدامات کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی ہے۔ ہر گھر تک دونوں حکومتوںکی ناکامیوں کی تفصیلات پہنچائی جائیں گی۔ پارلیمنٹ اور اسمبلی اجلاس کے پیش نظر عوامی نمائندے اپنی سہولت سے پدیاترا میں شرکت کریں گے۔ پارٹی قائدین اپنے اپنے حلقہ جات میں پدیاترا میں حصہ لیں گے۔ ہر گھر کو راہول گاندھی کا پیام پہنچایا جائے گا جس میں ملک سے نفرت کے خاتمہ کی اپیل کی گئی ہے۔ر