مرکزی بجٹ میں تلگو ریاستوں کو 974 کروڑ روپئے مختص

   

حیدرآباد۔یکم فروری (سیاست نیوز) پارلیمنٹ میں پیش بجٹ 2022-23 میں دونوں تلگو ریاستوں کو 974 کروڑ روپئے کا اعلان کیا گیا ۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش میں قبائلی یونیورسٹیز کیلئے 44 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کیلئے 56 کروڑ روپئے ‘اٹامک میزلس ڈائرکٹوریٹ ایکسپو لبریشن اینڈ ریسرچ سنٹر کیلئے 374.35 کروڑ ‘حیدرآباد آئی آئی ٹی کیلئے 300 کروڑ ‘وشاکھا پٹرول یونیورسٹی کیلئے 150 کروڑ ، اے پی سنٹرل یونیورسٹی کیلئے 50 کروڑ مختص کئے گئے ۔ تلگو سیاسی قائدین نے بجٹ میں تلنگانہ و آندھراپردیش سے ناانصافی کی شکایت کی اور کہا کہ مرکزی بجٹ اطمینان بخش نہیں ہے ۔ دونوں ریاستوں کو بہت کم فنڈز مختص کئے گئے ۔ نئے پراجکٹس میں نظر انداز کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ن