مرکزی برقی بل سے گھریلو صارفین کے مفادات متاثر

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ حکومت بل کے خلاف ، وزیر برقی جگدیش ریڈی کا انکشاف
حیدرآباد: وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے برقی بل 2020 کی تلنگانہ حکومت شدت سے مخالفت کر رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کا برقی بل ریاستوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ بل کی تیاری سے قبل مرکزی وزیر برقی نے ریاستوں کی رائے حاصل نہیں کی۔ لہذا تلنگانہ حکومت نے بل کی مخالفت سے مرکز کو آگاہ کردیا ہے ۔ مرکزی بل کے نتیجہ میں برقی صارفین کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ گھریلو صارفین سبسیڈی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ کسانوں کو نئے بل سے مزید نقصان ہوگا۔ عوام کو سبسیڈی سے محروم کرنے کے مقصد سے یہ بل تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی بل سے ریاستوں کے حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔ مرکز برقی شعبہ کو خانگی اداروں کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بل کے نتیجہ میں ریاستوں کو تین طرح کے نقصانات ہوں گے ۔ ملک کی دیگر ریاستیں مرکز کے بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاستوں کی مخالفت کے باوجود مرکز نے بل میں کوئی ترمیم نہیں کی۔ مرکزی حکومت کا رویہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ برقی بل 2020 ء سے فوری دستبرداری اختیار کی جائے۔