مرکزی حکومت اور الفا تنظیم میں آج امن سمجھوتہ امیت شاہ کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط ہوںگے

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں جمعہ کو حکومت ہند اور ULFA تنظیم کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ شمال مشرق میں حکومت ہند کی امن کوششوں کی سمت میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ الفا شمال مشرق میں پچھلے کئی سالوں سے مسلح سیکورٹی فورسز کے خلاف پرتشدد جدوجہد کر رہا تھا۔ اس امن معاہدے پر دستخط کے بعد مسلح تنظیم الفا کے ہزاروں کیڈر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔اس معاہدے پر 29 دسمبر کو شام 5 بجے نارتھ بلاک، نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں دستخط کئے جائیں گے۔ اس موقع پر حکومت ہند، حکومت آسام اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (ULFA) کے نمائندوں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔