مرکزی حکومت اور گورنر ناکام :بھردواج

   

دہلی ۔ دہلی کے جیت پورکے کالندی کنج علاقے میں جمعرات کو ایک خانگی نرسنگ ہوم میں ایک 55 سالہ ڈاکٹر جاوید اختر کو گولی مار کرقتل کرنے کے واقعہ پر دہلی کے وزیر اورعآپ لیڈر سوربھ بھردواج نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا دہلی جرائم کا دارالحکومت بن گیا ہے۔ گینگسٹر آسانی سے قتل وغارت گری کر رہے ہیں، بھتہ خوری کی کالیں اور فائرنگ اور روزانہ قتل ایک عام بات بن چکی ہے۔ مرکزی حکومت اور گورنر دہلی کے لیے اپنے بنیادی کام میں ناکام رہے ہیں۔دہلی میں ہر روزگولیاں چلائی جا رہی ہیں، اورگورنر مکمل طور پر خاموش ہے۔ نہ تو انہوں نے ایم ایل اے سے ملنے کا وقت دیا اور نہ ہی کسی پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔