حیدرآباد انضمام تقریب سے بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھارہی ہے جبکہ جن سنگھ کا 1950 اور بی جے پی کا 1980 میں وجود عمل میں آیا
حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ گجرات کے جوناگڑھ کو بھی 1948 میں آزادی حاصل ہوئی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جوناگڑھ بھول کر حیدرآباد ’’لبریشن ڈے‘‘ منانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر انضمام حیدرآباد سے بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ آج گاندھی بھون میں یوم انضمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اے آئی سی سی انچارج سکریٹری ندیم جاوید، پارٹی کے سینئر قائدین دامودھر راج نرسمہا، مہیش کمار گوڑ، ڈاکٹر گپتا ریڈی، ایس کے افضل الدین، انجن کمار یادو، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل، رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو، فیروز خان، ڈاکٹر محمد سلیم، اعجاز الزماں کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ انضمام حیدرآباد کی تقریب کو بی جے پی کی جانب سے مسلم بادشاہ کے خلاف ہندوؤں کی جنگ کے طور پر پیش کرتے ہوئے تاریخ کو مسخ کیا جارہا ہے، جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہوئے اس تقریب کے بہانے ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک دوسرے کیلئے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کا گجرات سے تعلق ہے، جہاں کے جوناگڑھ اسٹیٹ بھی 1948ء میں ہندوستانی مملکت میں ضم ہوا تھا مگر بی جے پی اور مرکزی حکومت کی جانب سے جوناگڑھ کی لبریشن ڈے تقریب نہیں منائی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں سیاسی فائدے کیلئے بی جے پی لبریشن ڈے تقاریب منارہی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات برپا کرنے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اور 7 ارکان اسمبلی رکھنے والی مجلس پارٹی کو بھوت کی طرح پیش کرتے ہوئے بی جے پی چلر حرکتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگڑاپاٹی راجگوپال اور این راجکماری کی جانب سے تلنگانہ ریاست ہم حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے پر کیسے لگتا ہے اس طرح 17 ستمبر کے تعلق سے بی جے پی بات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کانگریس کے قائد ہے۔ 1950ء میں جن سنگھ اور 1980ء میں بی جے پی کا وجود عمل میں آنے کا دعویٰ کیا۔ن