مرکزی حکومت حکومت لکھیم پور کھیری معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل گاندھی

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو الزام لگایا کہ بی جے پی لکھیم پور کھیری معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے اوپر مرکزی حکومت کا ہاتھ ہے۔ کئی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ مارچ نکالنے کے بعد راہل گاندھی نے وجے چوک پر نامہ نگاروں سے کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن پارٹیاں اجے مشرا کا مسئلہ اٹھا رہی ہیں۔ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو مارا ہے، جیپ سے کچل دیا ہے۔ رپورٹس آئی ہیں کہ یہ ایک سازش تھی۔ وزیر اعظم اپنے وزیر کے بارے میں کچھ نہیں کہتے۔