مرکزی حکومت میوکرمائیکوسِس کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں

   

نئی دہلی : کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں سامنے آنے والے بلیک فنگس (میکورمائیکوسِس) کے علاج کی بابت دوا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت قدم اٹھا رہی ہے اور اسی سمت میں حکومت کچے مال سے وابستہ مسائل حل کرنے کے لیے مسلسل دوا سازوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق ایمفوٹیرِسِن-لیپوسومل ایمفوٹیریسِن بھی انجیکشن اور آپشنل میڈیسن کے نئے ذرائع کی شناخت کی جا رہی ہے اور حکومت میوکورمائیکوسِس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دواؤں کی تعمیر، درآمد، سپلائی اور دستیابی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔ کچھ ریاستوں میں ایمفوٹیریسِن-بی کی ڈیمانڈ میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے ، جسے ڈاکٹر فعال طور پر میوکورمائیکوسِس متاثرہ مریضوں کے لیے صلاح دے رہے ہیں۔ میوکورمائیکوسِس کو کووڈ کے بعد ہونے والی مشکلات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔