مرکزی حکومت کے خط پر واٹس ایپ کی وضاحت،نئی پالیسی کامقصدمحض شفافیت لانا ہے

,

   

سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے کہاہے کہ اس کی مجوزہ رازداری کی پالیسی ڈیٹا شیئرنگ بڑھانا نہیں ہے بلکہ کاروبارکووسعت دینے میں ایک آپشن فراہم کرتی ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے یہ ردعمل اس وقت سامنے آیاہے جب مرکزی حکومت کی جانب سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے عالمی سی ای او ول کیتھ کارٹ کو ایک خط جاری کیاگیاہے۔حکومت کی وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MEITY) نے واٹس ایپ کے سی ای او کو ایک خط میں ہندوستانی صارفین کے لیے سروس کی نئی شرائط اور رازداری کی پالیسی واپس لینے کو کہا ہے۔ واٹس ایپ کے عالمی سی ای او ول کیتھرٹ کو لکھے گئے خط میں وزارت نے صارفین کی معلومات کی حفاظت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک کاڈیٹابزنس اکاؤنٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے دیگر فیس بک کمپنیوں کو صارفین کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ اس سے ان کی حفاظت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ رازداری کی نئی پالیسی فروری سے نافذ ہونے والی تھی لیکن تنازعہ کی وجہ سے اسے مئی تک ملتوی کردیا گیا ہے…