حیدرآباد یکم اگست (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذالحجہ/2 اگست جمعہ کو 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا ۔ معزز اراکین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عوام سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24521088 / 24513246 / 24576832 پر اور موبائیل نمبرات : 9885074220 / 9885151354 / 9391964951 / 9866112393 / 9000008138 / 9949656226 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو ۔