حیدرآباد/27 فروری ( پریس نوٹ ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ رمضان المبارک 28 فروری جمعہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عوام سے خواہش ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ نمبرات 040-24603597 ، 9000033704 ،9000008138 ، 9849879426 ،9866112393 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔