مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آج اجلاس

   

حیدرآباد۔ 29 جون (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی الحجہ الحرام ۱۴۴۳ء ؁ بتاریخ 30 جون بروز جمعرات 6:30 بجے شام بمقام خانقاہ کامل، آستانہ شطاریہ دبیرپورہ حیدرآباد زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔ اراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8 بجے کے بعد فون نمبرات 24576832، 24513246، 24521088 پر یا موبائیل نمبرات 9391964951، 9866112393، 9000008138، 9885151354 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ہلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔