مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں 4 فیصد اضافہ

   

نئی دہلی: حکومت نے اس سال یکم جولائی سے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (DA)میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال مرکزی ملازمین کا مہنگائی الاؤنس 34 فیصد ہے اور اس فیصلے کے بعد یہ 38 فیصد ہو جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس اضافے سے مرکزی محصول پر 12852.5 کروڑ روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق اس سے 41.85 لاکھ مرکزی ملازمین اور 69.76 لاکھ مرکزی پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔ مجموعی طور پر 1.10 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں گے ۔