ہر گھر ترنگا مہم کی تفصیلات سے واقف کرایا، تلنگانہ میں 1.14 لاکھ قومی پرچم کی سربراہی
حیدرآباد ۔ 12 اگست (سیاست نیوز) چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ پوسٹل سرکل ڈاکٹر پی وی ایس ریڈی نے مرکزی مملکتی وزیر مواصلات ڈاکٹر پی چندر شیکھر سے حیدرآباد میں ملاقات کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے ہر گھر ترنگا پروگرام کی کامیابی کے لئے پوسٹل ڈپارٹمنٹ کی مساعی سے واقف کرایا۔ انہوں نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ریاست کے تمام 6267 پوسٹ آفسوں میں قومی پرچم ترنگا عوام کو رعایتی شرح پر سربراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت 1.14 لاکھ قومی پرچم کی فروخت کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے ملک بھر میں پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ہر گھر ترنگا مہم کی کامیابی کے اقدامات سے واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ریاستوں کو 6.38 لاکھ قومی پرچم سربراہ کئے گئے جو پوسٹ آفسوں کے ذریعہ فروخت کئے جائیں گے۔ پوسٹل ڈپارٹمنٹ نے پوسٹ آفسوں میں فروخت کے علاوہ آن لائن بکنگ کے ذریعہ بھی گھروں پر ترنگا پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔ 20×30 انچ کا ترنگا 25 روپے میں دستیاب ہے۔ ای ۔ پوسٹ آفس پورٹل کے ذریعہ 13 اگست تک آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے اور ہر صارف کو آن لائن 5 قومی پرچم خریدنے کی سہولت رہے گی۔ دیئے گئے اڈریس پر کسی بھی چارجس کے بغیر 14 اگست تک قومی پرچم سربراہ کردیئے جائیں گے۔ ہر گھر ترنگا مہم کے تحت اسکولس، کالجس اور عوامی مقامات پر شعور بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ 1