مرکزی نیم فوجی دستے عوام کو خوفزدہ کر رہے ہیں ‘ عوام چوکس رہیں : ممتا

,

   

بی جے پی جھوٹ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال کا ہوگلی میں انتخابی ریلی سے خطاب

بالاگڑھ ۔ ان اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے نیم فوجی دستوں کے کچھ حصے عوام کو خوفزدہ کرنے گاووں کا دورہ کرسکتے ہیں چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج ووٹرس سے کہا کہ وہ چوکس رہیں۔ ہوگلی ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی فورسیس امیت شاہ کی جانب سے چلائی جانے والی مرکزی وزارت داخلہ کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی نیم فوجی دستوں کا احترام کرتی ہیں لیکن وہ دہلی سے ملنے والی ہدایات کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے پولنگ کے دن سے قبل کچھ مقامات پر گاوں والوں پر مظالم ڈھائے ہیں ۔ ان میں کچھ نے خواتین کو بھی ہراساں کیا ہے ۔ یہ لوگ عوام سے کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کو ووٹ ڈالیں۔ ہم ایسا ہونے نہیںدینگے ۔ ممتابنرجی نے ریاستی پولیس فورس سے کہا کہ وہ چوکسی اور مستعدی برتیں اور دہلی کی ہدایات کے آگے سر نہ جھکائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فورسیس کا کام انتخابی عمل کو منصفانہ اور آمادانہ بنانا ہے ریاستی پولیس کو چاہئے کہ وہ گڑبڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی برتیں اور اپنے فرض کو نبھائیں۔ چیف منسٹر نے گاوں کے عوام سے کہا کہ اگر مرکزی فورسیس کی جانب سے ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو مقامی پولیس میں ان کے خلاف شکایات درج کروائی جائیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج نہ کی جائیں تو حکومت کو مطلع کیا جائے ۔ سارے حلقے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی غلط اطلاعات اور افواہیں پھیلانے کا بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اگر عوام چاہتے ہیں کہ گپتی پارا میں قدیم درین درگا پوجا کی حفاظت ہو اگر عوام چاہتے ہیں کہ درگا پوجا جیسے تہواروںک ی حفاظت ہو تو انہیں بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہئے ۔ ممتابنرجی نے تمام مذہبی تقاریب کے تعلق سے اپنی پارٹی کے عہد کا اعادہ کیا اور کہا کہ درگا پوجا ہو یا چرچ میں اجتماع ہو سبھی کا تحفظ کیا جائیگا اور انہوں نے اپنی تقریر ختم کرنے سے قبل چنڈی منتر بھی پڑھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی پارٹکی نے بالگڑھ حلقہ سے منورنجن بیاپاری کو ٹکٹ دیا ہے جو سرکاری دلت ساہتیہ اکیڈیمی کے صدر نشین بھی ہیں۔ یہ ایک محفوظ نشست ہے اور بی جے پی نے مقامی عوام کے جذبات کا خیال کیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترنمول کانگریس کے امیدوار ہمیشہ ہی اس حلقہ کے دلت اور پچھڑے ہوئے طبقات کی بہتری کیلئے کام کرینگے ۔
ممتا ۔ مودی کے اجلاس سے غیر حاضر رہیں گی
اس دوران کولکتہ سے ملی ایک اور اطلاع میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر ممتابنرجی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کورونا وباء پر تبادلہ خیل کیلئے طلب کی جانے والی آن لائین میٹنگ میں شریک نہیں ہونگی ۔ چیف سکریٹری اے بندوپادھیائے اجلاس میں ریاست کی نمائندگی کریں گے ۔ ممتابنرجی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔