حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کی جانب سے مختلف مرکزی وزارتوں میں فیکلٹیز کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 21 پوسٹوں پر بھرتی عمل میں لائی جائے گی ۔ جن میں پروفیسر ، اسوسی ایٹ پروفیسر اور ٹیوٹر کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ جن شعبہ جات میں بھرتی ہوگی ان میں کنٹرول سسٹم ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹریکل انجینئرنگ الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ ، میکانیکل انجینئرنگ ، میٹلر جی پروڈکشن انجینئرنگ دیگر شامل ہیں ۔ پوسٹ کے لحاظ سے متعلقہ مضمون میں ماسٹرس ، ڈگری ، پی ایچ ڈی ، کامیابی کے ساتھ کام کا تجربہ لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر 35 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ ریکروٹمنٹ ٹسٹ انٹرویو کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا ۔ آن لائن کے ذریعہ درخواست کرنی ہوگی ۔ جس کی آخری تاریخ 16-12-2021 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ upsc.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔