* نئی دہلی : مرکزی وزیر بابل سپریو منگل کے دن ایک شیرنگ آٹو میں ایرپورٹ روانگی پر مجبور ہوگئے جبکہ ان کی کار ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ماضی کو یاد کر رہا تھا ، جب اس شہر میں میں نے کئی مرتبہ آٹو میں مصیبت اٹھائی تھی۔ درحقیقت یہ مجھے بہت اچھا احساس دلاتا ہے۔
موبال فون کا سرقہ کے الزام میںتریپورہ کا شخص ہجوم کے زد و کوب سے ہلاک
* تریپورہ : ایک شخص کشن دیب ناتھ کو ایک ہجوم نے تریپورہ میں موبائیل فون، ہیڈ فون کی ایک جوڑی اور ا یک سیکل منگل کے دن سرقہ کرنے کے شبہ میں زد و کوب کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا ۔ یہ واقعہ مسروقہ اشیاء کے اس کے پاس سے برآمد ہونے کے بعد پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس دیب ناتھ کو بچانے پہنچی اور اسے دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے اس کا انکشاف کیا۔