مرکزی وزیر رانے کو ضمانت مل گئی طبی وجوہات کے سبب راحت

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے خلاف متنازعہ تبصرے کی پاداش میں گرفتار کئے گئے مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاڑ کورٹ نے منگل کو دیر گئے ضمانت عطا کردی۔ موصولہ جانکاری کے مطابق رانے کو طبی وجوہات کی بناء پر ضمانت دی گئی ہے۔ وہیں ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹرا کی ٹھاکرے حکومت یہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رانے کی گرفتاری کیخلاف بی جے پی چہارشنبہ کو حکومت مہاراشٹرا کے خلاف احتجاج کرے گی، وہیں رانے کل بامبے ہائی کورٹ میں اپنے کیس کے خلاف عرضی داخل کریں گے۔