نئی دہلی،17مارچ(سیاست ڈاٹ کام)منسٹر آف اسٹیٹ خارجہ وی مرلی دھرن نے کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آنے کا پتہ چلنے کے بعد احتیاطا کچھ دن گھر میں تنہائی میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ کیرالامیں شری چترا رونیل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹر کے رابطے میں آئے جسے 15مارچ کو کورونا میں مبتلا پایاگیا۔
