مرکزی وزیر کشن ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی سالگرہ تقاریب

   

حیدرآباد۔ 15 جون (سیاست نیوز) مرکزی وزیر کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی سالگرہ کے موقع پر آج بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کی جانب سے مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کشن ریڈی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی سطح سے ترقی کرتے ہوئے قومی سطح تک پہنچنا قابل ستائش ہے۔ وزارت کانکنی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم نے کشن ریڈی کی مساعی کی ستائش کی اور ان کی صحت اور طویل عمر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بی جے پی کارکنوں نے پارٹی آفس اور مختلف مقامات پر پروگرامس منعقد کئے۔ دوسری طرف ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کو سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور دیگر وزراء نے مبارکباد پیش کی۔ گاندھی بھون میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے سالگرہ تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے بھٹی وکرامارکا کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ 1