مرکزی و ریاستی حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں ناکام

   

Ferty9 Clinic


کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو آج دھرنا، سی پی آئی ضلع سکریٹری سید جلال الدین کا بیان

ظہیرآباد : سی پی آئی ظہیرآباد عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار کرنے کے لئے 11 جنوری کو کلکٹوریٹ آفس سنگاریڈی کے روبرو دھرنا منظم کرے گی۔ اس خصوص میں ایک پریس کانفرنس کی اجرائی عمل میں لانے کے بعد سی پی آئی کے ضلع سکریٹری سید جلال الدین نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کا الزام لگایا اور کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت اپنے اقتدار کے 6 سالہ دور میں نوٹ بندی، جی ایس ٹی، این پی آر اور این آر سی میں عوام کو اُلجھاکر رکھ دیا جبکہ مزدور قوانین کو چار بیٹوں میں تقسیم کی طرح مزدوری کے حقوق کو ختم کردیا اور اب مخالف کسان تین زرعی قوانین کا نفاذ عمل میں لاکر کسانوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیا۔ مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریاست تلنگانہ کی کے سی آر حکومت بھی
انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے سے قاصر رہی۔ انھوں نے غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کے الاٹمنٹ، دلتوں کو تین ایکر اراضی اور اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی، بستیوں میں لائٹس اور کنٹراکٹ ملازمین کو کم از کم 25 ہزار روپئے کی اجرائی اور ضلعی سطح پر سرکاری دواخانوں میں سٹی اسکیان اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور مرکزی حکومت سے زرعی قوانین فوری منسوخ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی کے دیگر قائدین کے نرسمہلو، محمد اظہرالدین، شیخ افضل میاں، محمد معین الدین، محمد اسمٰعیل، راجو، وینکٹ، راملو، محمد اکبر اور دوسرے موجود تھے۔