حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے الزام لگایا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے تلنگانہ آئی مرکزی ٹیم کو ریاستی حکومت نے گمراہ کیا۔ اس وجہ سے مرکزی ٹیم کو تلنگانہ میں کورونا وائرس صورتحال سے نمٹنے میں کوئی بے قاعدگی نظر نہیں آئی۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر نے مرکزی وزیرداخلہ کے نام مکتوب میں کہاکہ ہمیں گاندھی ہاسپٹل میں ناقص سہولتوں کے بارے میں کئی شکایات وصول ہوئی ہیں۔