نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دینے اور اسے “مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، اجودھیادھام” کا نام دینے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے ۔میٹنگ میں کہا گیا کہ ایودھیا ہوائی اڈے کو بین الاقوامی درجہ دینا بہت ضروری ہے تاکہ اجودھیا کی اقتصادی صلاحیت اور عالمی زیارت گاہ کے طور پر اس کی اہمیت کو محسوس کیا جا سکے اور غیر ملکی زائرین اور سیاحوں کے لیے اس کے دروازے کھولے جا سکیں۔ہوائی اڈے کا نام “مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، ایودھیادھام” رامائن کے عظیم مصنف مہارشی والمیکی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے ۔ اس نام نے ہوائی اڈے کی شناخت میں ثقافتی عنصر بھی شامل کر دیا ہے ۔ایودھیا اپنی گہری ثقافتی جڑوں کے ساتھ حکمت عملی کے لحاظ سے ایک اہم اقتصادی مرکز اور زیارت گاہ بننے کی پوزیشن میں ہے ۔ اس ہوائی اڈے کی بین الاقوامی زائرین اور کاروباری اداروں کو راغب کرنے کی صلاحیت شہر کی تاریخی ساکھ کے مطابق ہے ۔