مرکز۔ کویڈ19ٹیکوں کی 15.66کروڑ خوارکیں ریاستوں اور یوٹیز میں دستیاب ہیں

,

   

ملک بھر میں کویڈ19ٹیکہ مہم کی شروعات16جنوری2021کو ہوئی تھی
نئی دہلی۔ہفتہ کے روز مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے اس بات کی جانکاری دی کہ ریاستوں اور یونین ٹریٹریز (یو ٹی ایز) میں 15.66 کروڑ سے زائد کویڈ 19ٹیکوں کی غیر مستعمل اور باقی خوارکیں دستیاب ہیں۔

وزرات کے بموجب 185.21کروڑ سے زائد خوارکیں حکومت کے ذریعہ ریاستوں او ر یو ٹیز کو(بغیر کسی معاوضہ کے) فراہم کی گئی ہے جس میں براہ راست ریاستی خریداری کے زمرے کی خوراکیں بھی شامل ہیں۔

وزرات کے ایک سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ ”185.21کروڑ سے زائد خوارکیں حکومت کے ذریعہ ریاستوں او ر یو ٹیز کو(بغیر کسی معاوضہ کے) فراہم کی گئی ہے جس میں براہ راست ریاستی خریداری کے زمرے کی خوراکیں بھی شامل ہیں‘ جس میں سے 15.66کروڑ باقی اورغیر مستعملہ خوارکیں اب بھی استعمال کے لئے دستیاب ہیں“۔

ملک بھر میں کویڈ19ٹیکہ مہم کی شروعات16جنوری2021کو ہوئی تھی۔ وزرات کے بموجب کویڈ 19ٹیکہ کی عالمی سطح پر نیامرحلہ 21جون2021سے شروع ہوا تھا۔

وزرات نے کہاکہ مزید ٹیکوں کی دستیابی‘ ریاستوں اور یوٹیز میں ٹیکہ کی نمایاں دستیابی سے ٹیکہ مہم میں تیزی لانے کاکام کیاگیاتھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قومی ٹیکہ مہم کے حصہ کے طورپر مذکورہ حکومت ہند نے کویڈ ٹیکوں کی مفت سربراہی میں ریاستوں او ریوٹیز کی مدد کی ہے۔

اس بیان میں مزیدکہاگیا ہے کہ کویڈ19ٹیکہ مہم کے عالمگیر بنانے کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ٹیکہ بنانے والے اداروں کے ذریعہ ریاستوں او رمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تیار کی جانے والے 75فیصد ٹیکوں کی خریداری اور فراہمی (مفت) کرے گی۔