ٹی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی کا بیان
حیدرآباد 7 جون (سیاست نیوز) آرمور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی جیون ریڈی نے کہاکہ مرکز بی جے پی کی جاگیر نہیں ہے۔ اُنھوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیاکہ نیا برقی ترمیمی بل 2020 واپس لیا جائے۔ جیون ریڈی نے کریم نگر کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو جعلی ایم پی قرار دیا جن کے پاس جعلی ڈگری سرٹیفکٹ ہے۔