مرکز ابھی بھی سی اے اے کے قوانین بنانے میں ناکام

   

راجیہ سبھا میں حکومت کو مزید چھ ماہ کا وقت دیا گیا ۔ لوک سبھا سے منظوری ابھی باقی
نئی دہلی :مرکزی وزارت داخلہ کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ ، 2019 کیلئے قواعد وضع کرنے ساتویں بار توسیع دی گئی ، میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاہے ۔ میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا کہ وزارت کو یہ رعایت راجیہ سبھا نے اگلے چھ مہینوں کیلئے دی اور ابھی لوک سبھا سے منظوری باقی ہے۔ہم نے مزید وقت مانگتے ہوئے پارلیمانی کمیٹیوں سے رجوع کیا ہے۔ ہمیں راجیہ سبھا سے منظوری ملی ہے اور امید کہ لوک سبھا سے بھی منظوری مل جائے گی،‘پارلیمنٹ نے شہریت ترمیمی بل 11 دسمبر 2019 کو منظور کیا تھا اور صدر کی منظوری کے بعد اگلے دن وزارت داخلہ نے اسے مطلع کیا تھا۔ سی اے اے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائی برادریوں سے تعلق رکھنے والی مظلوم اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کی کوشش کرتا ہے جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔تاہم، قانون کو ابھی لاگو کرنا باقی ہے کیونکہ سی اے اے کے تحت قواعد وضع ہونا باقی ہیں۔اس سے قبل وزارت نے پارلیمانی کمیٹیوں سے چھ بار توسیع کی درخواست کی تھی، پہلی توسیع جون 2020 میں دی گئی تھی۔