مرکز برائے صلح و مشاورت ازدواجی مسائل

   

حج ہاوز چوتھی منزل ، حکومت تلنگانہ سے قیام
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( راست ) : یہ مرکز 2015 سے اپنا کام شروع کیا اور آج تک بھی مسلسل متاثرہ خاندان اس سے استفادہ کے لیے حاضر مرکز ہورہے ہیں ۔ مرکز کے آغاز کے وقت کسی قسم کی سہولت نہیں تھی تقریبا 500 کیس آئے اور 150 جوڑے سنٹر سے اپنے معاملات کے حل کے بعد ہنسی خوشی گئے اور بچھڑے ہوئے جوڑے مل گئے ۔ مرکز ابھی بھی کسمپرسی کی حالت میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ یہ مرکز حکومت تلنگانہ کی جانب سے وقف بورڈ کی نگرانی میں قائم ہوا ہے ۔ اس مرکز کے پہلے چیرمین جناب ای اسمعیل موظف جج اور سابق رکن حقوق انسانی ہیں اور ابھی بھی ان ہی کی سرپرستی میں یہ مرکز اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے ۔ اس مرکز کے 5 نامزد اراکین ہیں اور ایک خاتون رکن جن کا نام صبیحہ صدیقہ ہے ۔ جو مسلسل 5 سال تک اس مرکز سے وابستہ رہ کر بہت ہی خوش اسلوبی اور جدوجہد اور لگن اور قوم و ملت کی خدمت کے جذبہ سے خدمات انجام دیں ۔ کچھ ماہ قبل اچانک اس دار فانی سے رحلت کر گئیں ۔ مرکز مرحومہ کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے ۔ مرحومہ کی جدائی سے مرکز ایک مخلص اور بے لوث خدمت گذار سے محروم ہوگیا ۔ مرکز محترمہ کے درجات میں بلندی کے لیے اور حصول جنت فردوس کے لیے دعا گو ہے ۔ مرحومہ ، آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کے رکن کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں مرکز کے دمہ داروں کو آغاز مرکز سے ہی یہ کہا گیا تھا کہ ان کو الاونس کی شکل میں کچھ رقم فراہم کی جائے گی اور یہ رقم حکومت سے منظور بھی ہوچکی تھی لیکن آج تک مرکز کے ذمہ دار اس الاونس سے محروم ہیں اور مرکز کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ مرکز مناسب اختیارات اور دفتری عملہ سے بھی محروم ہے ۔ کافی ضرورت مند مرکز کا رخ کررہے ہیں اور بعض افراد بھروسہ سنٹر سے بیزار ہو کر اس مرکز سے فائدہ اٹھانے کے لیے آرہے ہیں ۔ 30 جنوری کی اخباری اطلاع کے مطابق بھروسہ سنٹر کو ریاست میں وسعت دینے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ بھروسہ سنٹر کا قیام 2011 میں ہوا ۔ اس کو وسعت دینے کا فیصلہ ہمارے وزیر داخلہ جناب محمود علی نے کیا ۔ ازدواجی مشاورت ( MCC ) بھی جناب محمود علی ہی کی کوشش کا نتیجہ ہے لیکن اس سنٹر کو گذشتہ 5 سالوں سے وسعت کے وعدہ کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ۔ اس مرکز کے چیرمین جناب ای اسماعیل اور شہر کے نامور مفتی صادق محی الدین و اراکین مرکز محمد انیس الدین ، محمد شجاع الدین اور محترمہ افسر جہاں ایڈوکیٹ ذمہ داران مرکز حکومت تلنگانہ سے ملتمس ہیں کہ وہ اس مرکز کے فروغ کے تعلق سے مناسب احکامات اور مناسب مالیہ کا انتظام کریں تاکہ مرکز اپنی کارکردگی کو بھروسہ سنٹر سے بھی آگے بڑھائے ۔ سنٹر کو ایک کلرک ، اسٹینو گرلز اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات کا مطالبہ ہے ۔ تاکہ اچھے انداز میں کام انجام دے سکے ۔۔
مفت ڈینٹل کیمپ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈینٹا شائن ڈینٹل کیر ، مہدی پٹنم میں 20 فروری تا یکم مارچ مفت ڈینٹل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کیمپ میں روٹ کنال پر خصوصی ڈسکاونٹ کی پیشکش کی گئی ہے ۔ ڈینٹا شائن ڈینٹل کیر سنٹر ایک اسپیشالائزڈ ڈینٹل کیر سنٹر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160016778 پر ربط