مرکز میں ایک مضبوط حکومت ہی جموں و کشمیر سے انصاف کرے گی : فاروق عبداللہ

   

سرینگر 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ جنھوں نے سرینگر لوک سبھا حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے، توقع ظاہر کی کہ مرکز کی نئی حکومت ریاست جموں و کشمیر سے انصاف کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ میری نظر میں مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کے لئے پاکستان سے مذاکرات کئے جانے چاہئے۔ مرکز میں ایک مضبوط حکومت ہی جموں و کشمیر کے تعلق سے فیصلہ کرسکتی ہے۔ نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹرس پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے پارٹی قائدین، ورکرس اور سرینگر کے عوام سے اظہار تشکر کیاکہ انھوں نے اِن کی کامیابی کے لئے سخت محنت کی۔ وہ سرینگر میں پی ڈی پی امیدوار آغا محسن کے مقابل 67 ہزار 159 ووٹ حاصل کئے ۔ اُنھوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام خاص کر نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔