مرکز میں حکومت کیلئے 2024 کے الیکشن میں فیصلہ ہوگا

   

نئی دہلی : ملک کی 4 ریاستوں میں منعقدہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے ایک دن بعد انتخابی حکمت عملی وضع کرنے والے پرشانت کشور نے کل کہا کہ ریاستی اسمبلیوں کے نتائج کا آئندہ لوک سبھا انتخابات کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ مرکز میں حکومت کے لیے 2024 میں انتخابات لڑے جائیں گے اور اس کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کے انتخاب کے نتائج کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ ملک میں 5 ریاستوں میں انتخابات منعقد ہوئے جن میں 4 ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار تھی اور اس نے اترپردیش سمیت دیگر تین ریاستوں میں اپنا اقتدار برقرار رکھا ۔ جب کہ پنجاب میں کانگریس کی حکومت تھی تاہم عام آدمی پارٹی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب میں کانگریس سے اقتدار چھین لیا ۔