مرکز کا ریلیف پیکیج : اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے خیرمقدم مگر امداد ناکافی ہونے کا شکوہ

   

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے سبب جاری 21 روزہ لاک ڈاؤن کے اثر کو زائل کرنے کیلئے حکومت کے معاشی پیکیج کا اپوزیشن پارٹیوں نے خیرمقدم کیا ہے لیکن اسے بہت تھوڑا اور ناکافی قرار دیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پیکیج کو سراہا اور کہا کہ اس سے غریبوں کی غذائی سلامتی کو یقینی بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے 1.7 لاکھ کروڑ روپئے کے پیکیج کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ اسے صحیح سمت میں پہلا مقدم قرار دیا لیکن بائیں بازو نے اسے ناکافی بتایا۔