مرکز کویڈ ٹیکہ کے متعلق عوام کو گمراہ کررہا ہے۔ اسد الدین اویسی

,

   

مرکز نے سپریم کورٹ کو جانکاری دی ہے کہ کویڈ19کے جملہ 135کروڑ ٹیکے اگست او رڈسمبر کے درمیان میں دستیاب رہیں گے۔


حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم)پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی نے اتوار کے روز مرکز کی ٹیکہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا او رکہاکہ مذکورہ مرکز کویڈ19ٹیکوں کے متعلق عوام کو گمراہ کررہا ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی زیر قیادت حکومت ملک کوگمراہ کررہی ہے اور حکومت کی جانب سے دئے جانے والے بیانات جھوٹے ہیں۔

اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے کہاکہ ”مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ اگست تک وہ ٹیکوں کی 135خوارک کا انتظام کرے گی مگر 28مئی کے روز مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ مرکزڈسمبر2021تک ٹیکوں کی 213خوارک مہیا کرائے گی۔ وہ لوگ 213سے 135کروڑ خوراک تک نیچے آگے۔

مرکز کا جھوٹ عیاں ہوگیاہے“۔اویسی نے مزیدکہاکہ مرکزی حکومت ٹیکوں کی تیاری اور پیدوار کے متعلق بھی بری طرح منظرعام پر آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج کی تاریخ تک جو ماہ جون چل رہا ہے بھارت بائیوٹیک ٹیکہ کی پیدوار کرنے والی ایک کمپنی نے ہر ماہ 50لاکھ ٹیکہ تیار کرنے کی ہی اہل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ مودی کی زیر قیادت حکومت اب کہہ رہی ہے کہ اگست سے ملک میں ٹیکہ کی پیدوار تمام ٹیکہ بنانے والے کمپنیوں سے 7کروڑ60لاکھ خوارک تک پہنچ جائے گی“۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت غلط اعداد وشمار پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”یہ درست ہے جوماہرین کہتے ہیں۔

اس سست روی سے اگر ٹیکہ لگایاگیاتو سارے ملک کوٹیکہ لگانے میں دوسال کا وقت لگ جائے گا“۔

مرکز نے سپریم کورٹ کو جانکاری دی ہے کہ کویڈ19کے جملہ 135کروڑ ٹیکے اگست او رڈسمبر کے درمیان میں دستیاب رہیں گے۔

مذکورہ مرکزی حکومت نے دائرکردہ حلف نامہ میں کویڈ19کی دستیابی کے امکان کے متعلق جانکاری دی ہے