چندی گڑھ : ہریانہ کے کسانوں نے ایک بار پھر سڑک پر اتر کر مودی حکومت کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔ پنچکولہ کی سڑکوں پر اترے پورے ہریانہ کے کسانوں نے مودی حکومت پر دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کیا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کسانوں نے کہا کہ یہ پھر بڑی تحریک سے پہلے کسانوں کی ریہرسل ہے۔ اس مسئلہ پر بڑی تحریک شروع کی جائیگی۔ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں کسانوں کو دیکھ کر انتظامیہ بھی بوکھلا گئی ہے۔