مرکز کی جانب سے 11شہرو میں مزید دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کی توقع

,

   

نئی دہلی۔کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے31مئی کے بعد مزید راحتوں کے ساتھ اور دوہفتوں کی لاک ڈاؤن میں مرکزکی جانب سے توسیع متوقع ہے۔

اگلے مرحلے کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے حکومت کے ایک اعلی ذرائع نے کہاکہ ”جذبے کے ساتھ لاک ڈاؤن میں توسیع“۔ زیادہ تر توجہہ گیارہ شہروں دہلی‘ ممبئی‘ بنگلورو‘ چینائی‘ احمد آباد او رکلکتہ کے علاوہ پونے‘ تھانے‘ جئے پور‘ سورت اور اندور پر ہوگی۔

جہاں پر ملک بھر کے 70فیصد کے قریب کویڈ19کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

چوتھے مرحلے کے لاک ڈاؤن میں مرکز کی تمام تر توجہہ متاثرہ علاقوں پر ہوگی اور معیشت کو پوری طرح کھولنے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

پچھلے ہفتہ دائرے کار مقرر کرتے ہوئے گھریلواڑانوں کو بحال کردیاتھا۔ لاک ڈاؤن 5.0میں جو راحت مل سکتی ہیں اس میں عبادتوں گاہوں کو دوبارہ کھولنا‘ اور ساتھ میں جمنازیم کی بحالی بھی ممکن ہے۔

سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ منادر او ر دیگر عبادت کے مقامات کو سماجی دوری کی برقرار اور ماسک کے لزوم کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

تاہم کوئی مذہبی اجتماع او تہوار کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرنا ٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدوراپا نے پہلے ہی کہا کہ وہ یکم جون سے مالس‘ منادر او ر گرجا گھروں کو دوبارہ کھولنے کی حمایت کرتے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تاہم لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں ممکن ہے کہ مالس‘ سنیما یالس‘ اسکولوں‘ کالجس اور دیگر تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات جہاں پر بھاری بھیڑ جمع ہوسکتی ہے وہاں پر تحدیدات برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔

کچھ ریاستوں میں جون سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی موقع تلاش کئے جارہے ہیں مگر مرکزی حکومت نے کہہ دیا ہے کہ وہ اس کی تائید میں نہیں ہے۔

پچھلے 14دنوں میں کرونا وائر س کے معاملات1.5کو پارکرتے ہوئے 15,767تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے سولہا دنوں میں اموات کی تعداد بھی دوگنا ہوکر4337تک پہنچ گئی ہے